Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا بھی پنجاب کے نقش قدم پر، ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ

حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
شائع 09 اپريل 2024 12:54pm

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کے لیے موٹر بائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ یونٹ گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کرے گا، یہ یونٹس ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لئے درکار جدید آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔

اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا یے، ہیلتھ سٹی کا مقصد ملکی اور غیر ملکی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر جدید سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کے لیے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا،ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔

صوبے میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے، تمام ٹی ایچ کیو اسپتالوں کو اپگریڈ کرکے انہیں صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے، صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہونے چاہئیں۔

خیبر پختونخوا

punjab

peshawar

cm kpk

air ambulance

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Air Ambulance Service

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div