Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

فیصل آباد: محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں، رانا ثنا اللہ

8 فروری کے بعد جو سیاسی استحکام ملنا چاہئے تھا، نہیں ملا، رہنما ن لیگ
شائع 10 اپريل 2024 09:38am
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے، 8 فروری کے بعد جو سیاسی استحکام ملنا چاہئے تھا، نہیں ملا۔ محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے ہماری مشکلات آسان کرے، اللہ پاک کشمیریوں، فلسطینیوں کو آزادی کی نعمت عطا کرے، اپنے قائد نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔

پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر راںا ثنا نے کہا کہ کچھ جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ میں موجود ہیں، لیکن یہ لوگ سیاسی عدم استحکام کیلئے بھی کوشاں ہیں، اس الیکشن کے بعد وہ پارٹی اگر حکومت بنانا چاہتی تو ہم سے پہلے بنا لیتی، یہ وہ جماعت ہے جو حکومت میں ہو تو اپوزیشن کیخلاف اور اپوزیشن میں ہو تو حکومت کیخلاف کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھی رہے ہیں، اگر مولانا صاحب کو کوئی گلہ ہے تو انکا گلہ دور کیا جانا چاہئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں، ان کا کافی محاسبہ ہو چکا ہے، محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے، الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں۔

Eid ul Fitr

Political Parties

prayers

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div