Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

کیوی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے
شائع 12 اپريل 2024 03:12pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آنے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، 2 کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان روانگی سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹی 20 اسکواڈ آج پاکستان کے لیے روانہ ہوگا اور 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹر پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

New Zealand

lahore

t20 series

Pakistan vs New Zealand

black caps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div