Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بڑا اسلامی ملک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کو تیار؟

انڈونیشیا او ای سی ڈی کی رکنیت کو آسان بنانے کے لیے گزشتہ تین ماہ کے دوران خفیہ بات چیت کر رہا تھا، اخباری دعوے
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 09:43pm

انڈونیشیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں پر انڈونیشین وزیر خارجہ نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی رکنیت کے بدلے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کر رہا۔

ان خیالات کا اظہار انڈونیشین وزیر خارجہ نے اس وقت کیا جب میڈیا پر دونوں ممالک کے درمیان مبینہ طور پر (او ای سی ڈی) کی رکنیت کے حوالے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران خفیہ بات چیت کی خبریں زیر گردش آئیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لالو محمد اقبال نے نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا، کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ انڈونیشیا فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں مستقل طور پر کھڑا ہے۔

انڈونیشیا او ای سی ڈی میں شامل ہونے کے لیے کوشش کر رہا جس کے اس وقت 38 ممبران ہیں جو ترقی یافتہ ممالک ہیں۔ تنظیم میں نئے ممالک کو قبول کرنے کے لیے اراکین کی متفقہ منظوری درکار ہوتی ہے، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے۔

ملک اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کی رکینت اور زیر گردش خبریں

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا او ای سی ڈی میں شامل ہونے کے لیے کوشش کر رہا ہے اور اس کی شمولیت کا عمل فروری میں شروع کیا گیا۔ انڈونیشیا کا مقصد 2045 تک ایک ترقی یافتہ معیشت بننا ہے۔

او ای سی ڈی کے اس وقت 38 ممبران ہیں جو ترقی یافتہ ممالک ہیں۔

میڈیا میں زیر گردش خبروں میں کہا گیا ہے کہ او ای سی ڈی ممالک میں شامل ہونے میں عام طور پر تین سے پانچ سال لگتے ہیں۔ انڈونیشیا کی او ای سی ڈی کی رکنیت کا روڈ میپ جکارتہ میں مئی میں اپنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ خصوصا تجارتی معاملات پر نچلی سطح پر خاموش رابطے میں ہے، میڈیا رپورٹس میں میں یہ بھی کہا گیا کہ جکارتہ اور تل ابیب نے اکتوبر 2023 میں تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ کیا تھا، لیکن 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملے کے بعد اس منصوبے کو روک دیا گیا تھا۔

Israel

meeting

Indonesia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div