Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیر خزانہ محمداورنگزیب ایک ہفتےکےدورے پر واشنگٹن روانہ

عالمی ادارے کے وفد کا اس ماہ کے آخرتک پاکستان آنےکا امکان
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 06:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر خزانہ محمداورنگزیب ایک ہفتےکےدورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں، زرائع کے مطابق عالمی ادارے کےوفد کا اس ماہ کے آخرتک پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ہفتےکےدور امریکا کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف سےای ایف ایف قرضےکیلئےمشن بھیجنےکی درخواست کرےگا۔ وزیرخزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا۔

وزیر خزانہ محمداورنگزیب کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اپریل میں نئے اور بڑے پروگرام پر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا کم سے کم 3 سال کا پروگرام چاہیے۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

Muhammad Aurangzeb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div