Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بارشوں کے باعث 3 دن کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

تعیلمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے، ضلعی انتظامیہ
شائع 14 اپريل 2024 08:43pm

ضلعی انتظامیہ نے لوئر چترال میں 15 اپریل سے 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعیلمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیش کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

بارش کے پانی اور لینڈ سلائیٹنگ سے موسمی ندی نالوں کے بھر جانے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3 دن یعنی 15 اپریل سے 17 اپریل 2024 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بارش اور اس سے ہوئی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دورں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک مرد جبکہ زخمیوں میں 3 خواتین، 3 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 15 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جس میں سے 2 گھروں کو مکمل جبکہ 13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات اور بونیر میں رونما ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔ لوئر چترال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس سے 200 خیمے راوانہ کر دیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، مزید بند سڑکوں کو فوری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے باعث کالام پیشمال لائی کوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکار مسلسل روڈ کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

schools closed

kpk rain

land sliding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div