Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آسٹریلیا کے ارب پتی تاجر کا ٹائی ٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان

بحری جہاز کا پہلا سفر جون 2027 میں ساؤتھمپٹن سے نیو یارک تک ہوگا
شائع 15 اپريل 2024 04:08pm
فوٹو۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔ روئٹرز

آسٹریلیا کے ارب پتی تاجر کلائیو پامر نے ٹائی ٹینک ٹو جہاز بنانے کا اعلان کردیا۔

اس بحری جہاز کا پہلا سفر جون دو ہزار ستائیس میں انیس سو بارہ میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ساؤتھمپٹن سے نیو یارک تک ہوگا۔

کلائیو پامر کے مطابق چھپن ہزار ٹن وزن کے اس جہاز پر پچاس کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک لاگت آئے گی۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک ٹو پر کام دو ہزار پندرہ میں پامر کی کمپنی اور چینی کمپنی سائٹک کے درمیان مالی معاملات کی ادائیگی پر تنازعے کے بعد روک دیا گیا تھا، تاہم دو ہزار اٹھارہ میں ایک مرتبہ پھر اس بحری جہاز کو بنانے اور دو ہزار بائیس میں اسے سمندر میں اتارنے کا اعلان کیا گیا۔

حالیہ پریس کانفرنس میں کلائیو پامر نے ٹائی ٹینک ٹو میں ہونے والی تاخیر کا ذمہ دار کورونا وائرس کی وبا کو ٹھہرایا۔

Boat Sink

Iran Seizes Israeli Ship

Titanic II

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div