Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

دائیں طرف دل رکھنے کا دعویٰ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا خاندان پاکستان میں

قمبر شہدادکوٹ میں چھ افراد کا دل بائیں نہیں دائیں جانب دھڑکتا ہے
شائع 16 اپريل 2024 09:16pm
A family of Qambar Shahdadkot whose heart beats on the right side - Aaj News

قمبر شہدادکوٹ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کا دل بائیں نہیں دائیں جانب دھڑکتا ہے، غیر معمولی جسمانی تبدیلی کے حامل ان افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ دائیں طرف دل رکھنے والا دنیا میں سب سے بڑا خاندان ہے۔

گاؤں سِیلرا کے رہائشی کسان خدا بخش سیلرو کے خاندان کے 6 افراد غیر معمولی جسمانی تبدیلی رکھتے ہیں۔ان افراد کا دل بائیں نہیں بلکہ دائیں جانب دھڑکتا ہے۔ جن میں گھر کے سربراہ کی 53 سالہ بیوی غلام نثاء، 60 سالہ سالی فزا، دو نوجوان بیٹے عرفان، کامران، 22 سالہ بیٹی صُفیتا اور 6 ماہ کا نواسا محمد ہاشر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی کے ایک فیصد لوگ دائیں جانب دل رکھنے والے ہوتے ہیں تاہم کسی ایک ہی خاندان کے 6 افراد کا ایسے لوگوں میں شمار نئی بات ہے

ان افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ دائیں جانب دل رکھنے والے سب سے بڑے خاندان کا ریکارڈ رکھتے ہیں اس لئے ان کے نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کئے جائیں۔

پاکستان

heart

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div