Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مسلمان کورین پاپ سنگر داؤد کم نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا

کورین پاپ سنگر نے مسجد کی تعمیر کے لئے زمین خرید لی ہے جلد تعمیر شروع کی جائے گی
شائع 16 اپريل 2024 10:09pm

جنوبی کوریا کے مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داؤد کم نے کوریا مسجد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر تفصیلات بھی شئیر کر دیں۔

داؤد کم نے جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر زمین خرید لی ہے اور اب جلد تعمیر کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

سنگر داؤد کم نے زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ سب کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔ مجھے یقین نہیں آرہا اس زمین پر اب جلد ایک مسجد بن جائے گی ۔ اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کام کرلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بنایا جائے گا۔ جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں جدوجہد جاری رکھوں گا

یوٹیبوبر، اداکار اور گلوکار داؤد کم نے 2019 میں اسلام قبول کیا تھا، داؤد کم نے 2022 میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

South Korea

singer

Masjid

korean look

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div