Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

سوات: مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکز
شائع 20 اپريل 2024 10:15am

ضلع سوات میں مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 142 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔