Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ملک میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 98 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر : بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 98 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں چھیالیس افراد چل بسے، بلوچستان میں پندرہ، پنجاب میں چھبیس اور آزاد کشمیر میں گیارہ افراد جان سے گئے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے، 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں۔

مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا، جس میں 436 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے، جبکہ ضم اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں، کچن سیٹس، کمبل، بستر، ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں ، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مفت ادویات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

بلوچستان میں صفائی کا نظام درہم برہم

کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ دس روز میں ہونے والی غیر متوقع بارشوں کے باعث صفائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے میٹرو پولیٹن اور دیگر محکموں کے دعوں کا پول کھل گیا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی پھیلا دی۔

مرکزی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں اور شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

Met Office

Rain

land sliding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div