Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کچن کی تعمیر کے دوران خاتون کو زمین سے لاکھوں روپے مل گئے

یہ سکے 400 سال پرانے معلوم ہو رہے ہیں
شائع 20 اپريل 2024 03:56pm
تصویر بذریعہ: بی این پی ایس/ رابرٹ اور ان کی اہلیہ کچن میں موجود ہیں، دوسری جانب کچن سے برآمد کیے گئے 400 سال پرانے سکے
تصویر بذریعہ: بی این پی ایس/ رابرٹ اور ان کی اہلیہ کچن میں موجود ہیں، دوسری جانب کچن سے برآمد کیے گئے 400 سال پرانے سکے

سوشل میڈیا پر ایسے کئی واقعات سے متعلق خبریں موجود ہیں ، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، ایسا ہی کچھ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ساتھ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورت کے مطابق علاقے ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والے رابٹرٹ فوکس اور اہلیہ بیٹی فوکس نے اپنے کچن کی مرمت کا فیصلہ کیا تھا۔

دراصل کچن اس حد تک خراب تھا کہ اسے دوبارہ بنانے کی اشد ضرورت تھی، یہی وجہ ہے کہ میاں بیوی نے کچن کے فرش سمیت ہر چیز کو بدلنے کا فیصلہ کیا۔

اور شروعات ہوئی کچن کے فرش کو توڑنے سے، اسی دوران فرش میں سے ایک برتن ملا جو کہ اس حد تک پرانا تھا کہ دونوں میاں بیوی کو لگا کہ شاید یہ معمولی اور ناکارہ برتن ہے۔

تاہم برتن 400 سال پرانا تھا جس میں 400 سال پرانے سکے موجود تھے۔

جوں ہی اس برتن کو دریافت کیا تو جوڑے نے مقامی حکام کو بھی اطلاع دے دی، جسکے بعد ان سکون کی شناخت کے لیے انہیں برطانوی میوزیم بھیج دیا گیا ہے۔

تصویر بذریعہ: ZacharyCulpin

ان سکوں کو اب نیلامی کے لیے پیشکیا جائے گا، جن قیمت 35 ہزار برطانوی پاؤنڈز یعنی تقریبا 1 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ یعنی آج کے دور میں خاتون کے گھر سے مرمت کے دوران لاکھوں روپے ملے ہیں۔

ایک انٹرویو میں بیٹی فوکس نے بتایا کہ چونکہ یہ گھر 400 سال پرانا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس گھر کے کئی حصوں کو دوبارہ بنوانے کی ضرورت ہے۔

kitchen

British Museum

coins

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div