Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سرکاری اداروں میں تعیناتی کیلئے 65 سال عمر کی حد ختم کرنے کی سمری منظور، 20 لاکھ تنخواہ پر بھرتی کی راہ ہموار

4 روز قبل حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے پالیسی میں ترامیم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کی تھی
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 05:53pm

وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حد ختم کردی، ترامیم کے لیےوفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی ہے ، تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اقدام کا مقصد باصلاحیت پیشہ ورافراد، تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں ، وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس کے لئے ملک میں نئےٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں ۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل ہی وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div