Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ارتھ ڈے پر گوگل کا شاندار ڈوڈل کے ساتھ زمین کر خراج تحسین

گوگل کا ڈوڈل زمین کے رنگ میں رنگ گیا
شائع 22 اپريل 2024 02:28pm
گوگل ڈوڈل ارتھ ڈے کے موقع پر
گوگل ڈوڈل ارتھ ڈے کے موقع پر

زمین کے عالمی دن یعنی 2 اپریل کو گوگل کی جانب سے بھی زمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زمین کے رنگ میں ڈھل گیا ہے۔

عام طور پر عالمی دنوں کی مناسبت سے گوگل کی جانب سے ہر بار کچھ منفرد اور دلچسپ لایا جاتا ہے، اور اپنے لوگو میں اس دن کی مناسبت سے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ زمین کے عالمی دن کے موقع پر بھی کیا گیا ہے، اس بار بھی گوگل نے اپنے انگریزی کے حروف کو کچھ اس طرح دکھایا ہے، گویا زمین کے حصے معلوم ہو رہے ہیں۔

ہر لفظ ایک خطے کی ترجمانی کر رہا ہے، جیسے کہ گوگل میں ’جی‘ ترک اور کیکوز آئی لینڈز کی، اسی طرح ’او‘ اسکورپین ریف نیشنل پارک میکسیکو کی زمین کی ترجمانی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

اسیی طرح دوسرا ’او‘ آئیس لینڈ کے واتناجو کول نیشنل پارک کی ترجمانی کر رہا ہے، حروف ’جی‘ برازیل کے جاؤ نیشنل پارک کی جبکہ حروف ’ایل‘ نائیجیریا کے گریٹ گرین وال انیشی ایٹو کی تصویر لیے زمین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

جبکہ آخری حروف ’ای‘ آسٹریلیا کے پلبارا آئی لینڈز نیچر ریزورز کی ترجمانی میں پیش پیش رہا، اس منفرد خراج تحسین پر گوگل سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

google

DOODLE

earth day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div