Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

تصویر کھچوانے کا شوق، خاتون دہکتے آتش فشاں میں جاگریں

لاش کو نکالنے میں کتنا وقت لگا؟
شائع 22 اپريل 2024 11:22pm
تصاویر بشکریہ نیو یارک پوسٹ
تصاویر بشکریہ نیو یارک پوسٹ

انڈونیشیا میں ایک خاتون سیاح تصویر کھچوانے کی کوشش میں دہکتے آتش فشاں میں جا گریں۔

خاتون کی شناخت 31 سالہ چینی شہری ہوانگ لیہونگ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے شوہر کے ساتھ مشرقی جاوا کے آتش فشاں پارک ”ایجن“ کے گائیڈڈ ٹور پر تھیں۔

انڈونیشیا کے مقامی میڈیا میں گردش کرنے والی ایک تصویر میں ہوانگ لیہونگ کو سانحے سے قبل سلفر گیس کے بادلوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ جوڑا طلوع آفتاب کو عکس بند کرنے کیلئے فعال آتش فشاں کی چوٹی پر چڑھ گیا تھا، جو اپنی مقبول ”نیلی آگ“ کیلئے جانا جاتا ہے۔جو سلفیورک گیسوں کے دہکنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

ٹور گائیڈ نے بعد میں حکام کو بتایا کہ ابتدائی طور پر بار بار خبردار کئے جانے کی وجہ سے خاتون نے تصویریں کھینچتے ہوئے گڑھے کے کنارے سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

لیکن اس کے بعد وہ ایک انچ پیچھے ہوئیں اور غلطی سے اپنے لمبے لباس پر قدم رکھا، اور پھسل کر 250 فٹ لڑھکتے ہوئے آتش فشاں کے منہ میں جا گریں۔

حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی لاش کو نکالنے میں ریسکیو عملے کو دو گھنٹے لگے اور سیاح کی موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا۔

Woman plunges into volcano

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div