Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

لاہور میں ادویات کی قلت، مریض خوار

میڈیکل اسٹور مالکان اور فارما کمپنیز بھی پریشان
شائع 25 اپريل 2024 12:03pm
The shortage of medicines in government hospitals continues - Aaj News

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سانس، شوگر دل، دماغ اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کے لیے مریضوں کو مختلف اسٹورز کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

آئے دن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ شہری کہتے ہیں ادویات نہ تو ہسپتالوں سے مل رہی ہیں اور نا ہی میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں۔

ادویات کی قلت اور مہنگائی کے سبب میڈیکل اسٹورز والے بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی شارٹیج کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیز کا کہنا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کے باعث خام مال مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

lahore

Medicine Shortage