Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری

نواز شریف اور ان کے نواسے جنید صفدر نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 10:10pm

چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے مزار پر حاضری دی ہے۔

نواز شریف اور ان کے نواسے جنید صفدر نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس دوران میاں نوازشریف کے ہمراہ وفد کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

چین کے شہر گوانگ چو میں موجود اس مزار کو جلیل القدر صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اگرچہ بعض دیگر روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کی تدفین مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔

اس مقبرے سے منسلک چند مزید قبریں بھی چادروں سے ڈھکی ہوئی موجود ہیں، جو مقامی روایات کے مطابق حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے ہمراہ آنے والے ان صحابہ کی ہیں جو اسلام کے انتہائی اوّلین دور میں ایک سفارتی وفد کے طور پر گوانگ چو پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں، دورے کے دوران نواز شریف چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Nawaz Sharif

China Visit

Saad Bin Abi Waqas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div