Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

بھٹنڈہ میں سرکاری عمارت پر خالصتان کے نعرے لکھ دیئے گئے

ایک سال کے دوران 5 بھارتی ریاستوں، دہلی کے 5 میٹرو اسٹیشنز پر خالصتان کے نعرے لکھے گئے، 2 افراد گرفتار
شائع 27 اپريل 2024 04:16pm

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں نامعلوم افراد نے ہائی سیکیورٹی زون کی دیواروں پر خالصتان کے نعرے لکھ دیے۔ خالصتان کے نعرے منی سیکریٹریٹ کی دیواروں پر لکھے گئے۔ یہ مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی سرکاری رہائش سے محض 50 گز دور ہے۔

ہائی سیکیورٹی زون میں واقع منی سیکریٹریٹ کمپلیکس سے ایس ایس پی آفس بھی زیادہ دور نہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ یا تنظیم نے بٹھنڈہ کے منی سیکریٹریٹ کی دیواروں پر خالصتان کے نعرے لکھنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایک سال کے دوران ہریانہ، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش اور دہلی کی دیواروں پر خالصتان کے نعرے کئی بار لکھے گئے ہیں۔ گزشتہ برس دہلی کے پانچ میٹرو اسٹیشنز کی دیواروں پر بھی خالصتان کے نعرے لکھے گئے تھے۔

دہلی بنے گا خالصتان اور خالصتان ریفرینڈم زندہ باد جیسے نعرے پنجابی باغ، شیوا جی پارک، مادی پور، پچھم وہار، اُدھیوگ نگر، مہاراجا سُورج مل اسٹیڈیم اور ننگلوئی کے میٹرو اسٹیشنز پر یہ نعرے لکھے گئے تھے۔

دہلی پولیس نے سِکھز فار جسٹس نامی تنظیم کے 2 ارکان کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا تھا کہ یہ نعرے کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ لیڈر اور خالصتان تحریک سے ہمدردی رکھنے والے گروپتونت سنگھ پنوں کی حمایت میں لکھے گئے تھے۔

KHALISTAN SLOGANS

BATHINDA, PUNJAB

MINI SECRETARIATE

DELHI METRO STATIONS

SIKHS FOR JUSTICE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div