Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا

قبل از وقت پیدائش کے باعث ڈاکٹرز نے بچوں کی نگرانی شروع کر دی
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 03:30pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ افریقی ریاست میں 24 سالہ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ افریقی ریاست میں 24 سالہ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

والدین کے لیے سب سے اہم لمحہ وہی ہوتا ہے جب وہ اپنی اولاد کو پہلی مرتبہ ہاتھوں میں لیتے ہیں، تاہم بھارت سے تعلق رکھنے والے والدین کو دگنی خوشی ملی ہے۔

بھارت میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس نے مقامی کے ساتھ ساتھ نیشنل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اور بنگال بارڈر کے علاقے پوٹھیا بلاک کے ضلع کشن گنج کی رہائشی خاتون طاہرہ بیگم کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

جبکہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اب دوسری ڈلیوری تھی، جس میں بیک وقت 5 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

طاہرہ بیگم بتاتی ہیں کہ جب وہ 2 ماہ کی حاملہ تھیں، تب اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تاہم الٹراساؤنڈ نے اس بات کو واضح کیا کہ 4 نہیں بلکہ 5 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

خاتون کو مقامی اسپتال رضا نرسنگ ہوم داخل کرایا گیا تھا، جبکہ ان کی ڈاکٹر جو کہ ان کے حمل کو شروعات سے دیکھ رہی تھیں، ڈاکٹر فرضانہ نے ہی ان کی ڈلیوری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں اور ماں صحت مند ہیں۔

تاہم نومولود بیٹیوں کو قبل از وقت پیدائش کے باعث مزید طبی امداد کے لیے اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب گاؤں والے خاتون کے ہاں 5 بیٹیوں کی پیدائش پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

india

children

bihar

Birth

quintuplets