Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

غلاظت کے داغ والی جینز کی قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد مقرر

کیا آپ یہ جینز پہن کر باہر گھومنا پسند کریں گے؟
شائع 28 اپريل 2024 11:06pm

اگر آپنے فیشن شوز دیکھیں ہوں تو ان میں دکھائے جانے والے عجیب اور دلچسپ ملبوسات تو یاد ہی ہوں گے۔ لگژری فیشن کمپنیاں اپنے اختراعی آئیڈیاز کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ہر حد سے گزرنے کو تیار ہوتی ہیں، اور پھر ان خیالات کے حقیقی روپ کو فروخت کیلئے پیش کردیتی ہیں، جن کی قیمت ایسی رکھی جاتی ہے کہ سننے والے کو پہلی بار میں یقین ہی نہ آئے۔

برٹش اٹالین برانڈ جارڈن لوکا نے ایک ایسی ہی ڈینم جینز ڈیزائن کی ہے جسے پہلی نظر میں دیکھنے میں لگتا ہے کہ اس پر پانی گرا ہوا ہے، لیکن کیونکہ یہ سننے میں تھوڑا بورنگ لگرتا ہے، اس لئے ڈیزائنر نے ان جینز کو ”پی اسٹین ڈینم جینز“ (Pee Stain Denim Jeans) کا نام دیا ہے۔ جو ”اسٹین اسٹون واش جینز“ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

مردانہ فیشن کے بارے میں 11 ضروری باتیں، جو ہر مرد کو معلوم ہونی چاہئیں

یہ برانڈ، ڈیزائنرز لوکا مارشیٹو (Luca Marchetto) اور جارڈن بوون (Jordan Bowen) نے لانچ کیا تھا۔

اس جینز کے اوپری حصے میں ایک واضح داغ ہے جو یہ تاثر دیتا ہے کہ کسی نے اس میں برادشت سے باہر ہوکر اپنی حاجت پوری کرلی ہے۔

لندن کی فیشن ڈیزائنر نے سعودی پرچم کی بطور منی اسکرٹ نمائش پر معافی مانگ لی

اس جینز کی قیمت 811 پاؤنڈ (2 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

اس جینز کو اپنے اختراعی ڈیزائن کی وجہ سے آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب سے ”پی اسٹین ڈینم“ کہا جاتا ہے۔

Pee Stain Denim

Stain Stone Wash Jeans

JordanLuca