Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

ایف بی آرکے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ناکامی، رپورٹ منظرعام پر

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مقامی صنعت کی صورتحال کو سمجھے بغیر نافذ کیا گیا تھا، رپورٹ
شائع 29 اپريل 2024 08:12pm

ایف بی آرکی نااہلی،ناقص کارکردگی اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پرعمل درآمد میں ناکامی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام پرعمل درآمد میں صنعتی شعبے نے مزاحمت کی، ناکامی کی بڑی وجہ بیوروکریسی کی نااہلی،لائسنس یافتہ کمپنی کی ناتجربہ کاری وجہ بنی۔ سسٹم کو مقامی صنعت کی صورتحال کوسمجھےبغیرنافذکیا گیا، سسٹم کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی نہیں کی گئی۔

ایف بی آر کو ٹیکس محصولات میں بڑے شارٹ فال کا سامنا

ٹیکس قانون میں ترمیم سے محتسب کے اختیارات محدود، نئے بل میں کیا ہے؟

میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی ایس نظام میں ثالثی،آڈٹ اورجرمانے کی دفعات شامل نہیں کی گئیں کیونکہ ایف بی آر اور لائسنس یافتہ کمپنی کے پاس درکارمہارت اورسمجھ بوجھ نہیں تھی۔ معاہدے کی خامیاں اور عدالتی چارہ جوئی، اسٹے آرڈر وغیرہ بھی ٹی ٹی ایس نظام پرعمل درآمدمیں تاخیرکی وجہ بنیں۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مقامی صنعت کی صورتحال کو سمجھے بغیر نافذ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایف بی آر نے اپنے طورپر ٹی ٹی ایس کوکنٹرول کرنےکیلئے کوئی صلاحیت پیدا نہیں کی۔

FBR

FBR Tax Returns

fbr corrupt officer