Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

لاہور کے قبرستان سے 3 ماہ کے بچے کی میت غائب

قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو بچے کا کفن باہر پڑا ہوا تھا، والد
شائع 29 اپريل 2024 08:43pm

لاہور میں میانی صاحب قبرستان میں دفنائے گئے بچے کی میت غائب ہو گئی ۔

والد کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق بچے کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو کفن باہر پڑا ہوا تھا۔

والد نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت لی۔ پولیس کی موجودگی میں قبرکشائی کی تو بچے کی میت قبر میں موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق تین ماہ کے محمد علی کو دو روز قبل دفنایا گیا تھا۔

مزید بڑھیں :

رانی پور میں 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل، لاش پر تشدد کے نشانات

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

lahore

lahore police