Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

23جون کو عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی صبح ساڑھے9 بجے عبداللہ شاہ غاذی کے مزار پر ہوگی۔
شائع 21 جون 2022 12:23pm
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کیسے واقعہ ہوئی؟

کراچی :مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، 23جون کو عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی صبح ساڑھے9 بجے عبداللہ شاہ غاذی کے مزار پر ہوگی۔

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کیسے واقعہ ہوئی؟ عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئےپولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم ، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ اور ڈاکٹر گلزار علی سولنگی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی حکم پر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23 جون بروز جمعرات کو ہوگی، قبر کشائی صبح ساڑھے 9 بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

karachi

death

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div