Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

تندورچی نے سیاستدانوں کو مات دے دی، روٹی 10 روپے میں بیچنے لگا

.
شائع 30 اپريل 2024 01:30pm
Tandoor man give big relief for the limited income group - Aaj News

تندورچی نے روٹی کے سیاسی بیانیہ اورمعاشی پنڈتوں کو مات دے دی۔ دس روپے کی روٹی صرف عبدالرحمان کے تندورسے ملتی ہے۔ مہنگائی کے اس دورمیں مناسب وزن کی دس روپے کی روٹی محدود آمدن والے طبقہ کیلئے ریلیف کا جھونکا ثابت ہورہی ہے

نہ کسی صوبے کا وزیراعلی ہے۔ نہ ہی کسی عوامی عہدے پربراجمان لیکن اس کے تندور سے ریلیف کے جھونکے نکل رہے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے کم و بیش 4 کلومیٹرکے فاصلے پر وفاقی دارلحکومت کے بلیو ایریا میں آپ کو ملے گی عبدالرحمان کے تندورسے صرف دس روپے کی روٹی ملتی ہے۔

ماضی کی ہو یا موجودہ حکومت معاشی پنڈت ہوں یا پھرتاجر برادری کہلانے والے ہر کوئی مہنگائی میں ریلیف کی سدا لگاتا رہا لیکن عبدالرحمان نے اس تندورسے دی سب کو مات دے دی۔

محدود آمدن والے اس کے گاہک بھی عبدالرحمان سے بہت خوش ہیں کہتے ہیں موجودہ حالات میں اس سے بہترین ریلیف ہم نے نہیں دیکھا ۔۔

حالیہ ہی نہیں بلکہ ماضی میں بھی زندگی کے لازم جزو روٹی کو سیاسی بیانیہ بنایا جاتا ہے لیکن عبدالرحمان کے تندور نے اسے حقیقت کا روپ دیا ہے۔

Roti Price