Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

گندم کی امپورٹ کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

آج جو ایشو بنا ہے وہ گندم کی امپورٹ کے باعث ہوا، وزیر خوراک پنجاب
شائع 30 اپريل 2024 04:02pm

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ گندم کی امپورٹ کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت وفاقی سیکرٹری خوراک اور چاروں صوبائی سیکرٹری فوڈز اہم میٹنگ کررہے ہیں، آج جو ایشو بنا ہے وہ گندم کی امپورٹ کے باعث ہوا ہے، اس امپورٹ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوئی ہے، اس ایشو پر اپوزیشن لیڈر کی بھی تجاویز لی ہیں۔

گندم خریداری کا بحران برقرار، سبسڈی تجاویز آگے نہ بڑھ سکیں

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو کروڑ تئیس لاکھ ٹن گندم کاشت کی جاتی ہے، محکمہ خوراک دو ملین میٹرک ٹن کی خریداری کرتا ہے، ایک ملین میڑک ٹن خریداری پر 100 ارب روپے کا قرض لینا پڑتا ہے، دو سیزن اگر گندم کو ذخیرہ کیا جائے تو اس پر 80 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔

بکری فارمنگ کی جعلی کمپنیاں، رقم دگنی ہونے کا لالچ، شہری کروڑوں روپے سے محروم

انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم خریداری کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خوراک نے کہا کہ کسان اور کاشتکار کے ساتھ شہروں میں بھی حکومت کو برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم گندم کی امپورٹ کی مذمت کرتے ہیں، یہ امپورٹ نہیں ہونی چاہئے تھی۔

Farmers Protest

Wheat Export

Fact Finding Committee