Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
شائع 30 اپريل 2024 10:33pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے، لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا ہے، کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ان کے لیے 400 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج، اراکین پنجاب اسمبلی اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو، محمد نوازشامل تھے۔

اس کے علاوہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ارکان اسمبلی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2 ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے، لوگوں کو مریم نواز سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔

پنجاب میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

ارکان اسمبلی نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام سے کیے وعدوں کو پورا کررہی ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا، دیگر شہروں میں بھی جلد کریں گے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے لیے 6 شہروں میں 519 کنال سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کی جا چکی ہے، عوام کو سستے آٹا اور روٹی فراہم کررہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، 8 ہزار کھالوں کو پختہ کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سہولت ہوگی۔

پنجاب میں انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب میں انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کا تعین کرنے کے لیے کارکردگی کا اسکور چیک ہو سکے گا۔

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، کارروائی جج کے تبادلے کے باعث ملتوی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ اور ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنانا ہو گا۔

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

member punjab assembly