Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

لندن والے شایان کی ذہنی حالت خراب

شایان علی پر دہشتگردی، کرپشن، قتل، اغوا، تشدد اور انتخابی دھاندلی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شائع 30 اپريل 2024 10:38pm

لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والا شایان علی کی ذہنی حالت خراب ہونے لگی ۔ شایان کے وکیل نے آگاہ کر دیا۔

برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن شایان علی جو لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کے لیے مشہور ہیں، ان کے وکیل نے برطانیہ کی ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نوجوان سیاسی کارکن ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

شایان علی سمیت پی ٹی آئی برطانیہ کے 3 حامیوں کیخلاف مقدمہ درج

حالیہ سماعت میں، وکیل عزیز نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ ان کا موکل شایان خود کو ڈیر محفوظ نوجوان محسوس کر رہے ہیں ، ان پر درج کئے گئے جھوٹے مقدموں سے ان کی زہنی حالت درست نہیں اور ان کے خاندان کو طویل کیس پر مالی مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔ کیونکہ وہ شایان کے لندن میں تعلیمی اختاجات بھی اُٹھا رہے ہیں ۔

لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والا شایان علی لاپتا

واضح رہے کہ شایان علی پر پر دہشتگردی، کرپشن، قتل، اغوا، تشدد اور انتخابی دھاندلی کو فروغ دینے کے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔