Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

امریکہ رفحہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن

اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ سے رفاح میں آپریشن کے منصوبے شیئر کردیے
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 12:11pm

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔

بدھ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات انٹونی بلنکن نے کہا کہ رفاح میں آپریشن بہت بڑے سانحہ کا باعث بنے گا، حماس کے چیلنج سے نمٹنے کے اور بھی طریقے ہیں۔

غزہ پالیسی پر شدید اختلاف کے باعث امریکی سفارت کار و ترجمان مستعفی

امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ رفاح میں آپریشن ضرور ہوگا، ہم مکمل جنگ بندی والے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ سے رفاح میں آپریشن کے منصوبے شیئر کردیے ہیں۔

Antony Blinken

BINYAMIN NETANYAHU

Israel Attack on Rafah