Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پیزا کے ساتھ جاب کی درخواست، سی ای او نے وائرل کردی

ملازمت کیلئے سی وی بھیجنے کے لذیذ طریقے پر سوشل میڈیا یوزرز کے دلچسپ تبصرے
شائع 02 مئ 2024 12:35pm

امریکا میں ایک نوجوان نے ملازمت کے لیے درخواست دیتے وقت صرف سی وی بھیجنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ متعلقہ کمپنی کے سی ای او کو پیزا بھی ساتھ بھیجا۔

ڈیوڈ کو اینٹی میٹل انکارپوریشن میں انٹرن شپ درکار تھی۔ اُس نے سوچا بہت سی درخواستیں آئی ہوں گی۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ درخواست سے سب سے الگ اور منفرد دکھائی دے، ڈیوڈ نے سی وی کے ساتھ ایک میڈیم سائز پیزا بھی سی ای او میتھیو پارک ہرسٹ کو بھیجا۔

میتھیو پارک ہرسٹ کے لیے جاب کی درخواست بھیجنے کا یہ طریقہ بہت دلچسپ اور منفرد تھا۔ وہ اس منفرد طریقے سے اتنا متاثر ہوا کہ پیزا اور اُس کے ساتھ بھیجے گئے خصوصی نوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کردی۔ اس پوسٹ کو دنیا بھر میں غیر معمولی دلچسپی اور توجہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جاب کی درخواست بھیجنے کا یہ دلچسپ طریقہ اپنانے پر ڈیوڈ کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیزا کے ساتھ بھیجی جانے والی درخواست کے لذیذ ہونے میں کوئی شک نہیں کیا ہی نہیں جاسکتا۔ اسے سی ای او کی توجہ فوری طور پر حاصل ہوئی اور انہوں نے پیزا کے ساتھ بھیجی گئی درخواست کو وائرل بھی کردیا۔