Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

سستے آٹا کی فراہمی لیکن انتظامیہ نان بائی مافیا کے آگے بے بس

آٹا سستا ہونے کے باوجود اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمت کم نہ ہوسکی، نانبائیوں کا کہنا ہے کہ ایندھن بہت مہنگا ہے...
شائع 02 مئ 2024 02:02pm
Why is price of flour higher and lower in Lahore? - Aaj News

آٹا سستا ہونے کے باوجود اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمت کم نہ ہوسکی، نانبائیوں کا کہنا ہے کہ ایندھن بہت مہنگا ہے جس کی وجہ سے سستی روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیادہ تر جگہوں پر روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت ہورہا ہے، نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے روٹی کی قیمت میں کمی کرنا ممکن نہیں کیونکہ اخراجات بہت زیادہ ہیں، بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا ہی مشکل ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس لئے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہونا چاہئیے، دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، غریب آدمی کہاں جائے، روٹی بنیادی ضرورت ہے جو سستی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی تھی لیکن اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے حکم امتناعی جاری کردیا گیا تھا۔