Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

لاکھوں موبائل فون سمز بند ہوں گی یا نہیں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ستاھ رابطے میں ہیں، ترجمان پی ٹی اے
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 05:34pm
تصویر: آن لائن
تصویر: آن لائن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کا گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمیں بلاک کرنے کا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے موبائل سم بند کرنے کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمیں بند کرنے کیلئے ایک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا تھا ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے، لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس معاملے پر موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اس حوالے سے ہونے والی کسی بھی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

FBR

PTA

FBR Tax Returns

fbr sim block