Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 07:00pm

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 24 اپریل کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ محسوس کیا گیا تھا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز ضلع ملیر تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تھے، تاہم حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

karachi

earthquake

karachi earthquake