Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب بھر میں کسان سراپا احتجاج، میلسی میں بھوک ہڑتالی کیمپ

باردانہ نہ ملنے پر احتجاج کیا جارہا ہے، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ
شائع 07 مئ 2024 11:57am

پنجاب بھر میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، میلسی میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا گیا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کہتے ہیں باردانہ نہ ملنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

احتجاج میں کسانوں نے انتظامیہ اور پاسکو کے خلاف نعرہ بازی کی اور الزام عائد کیا کہ پاسکو سینٹر پر بوریاں بیوپاریوں کو فروخت کی جا رہی ہیں۔

کسان اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ہے۔

ترجمان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ میلسی پولیس کی جانب سے کسانوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس والے ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کسان اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی میلسی، ایس ایچ او نفری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر موجود ہیں۔

wheat price

Chairman Kisan Etihad

Wheat Scandal