Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

احسن اقبال اور چین کے سفیر کا سی پیک فیز 2 منصوبے کو تیز کرنے پر اتفاق

سی پیک منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، احسن اقبال
شائع 07 مئ 2024 08:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

احسن اقبال نے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں پاکستان سی پیک کےاگلےمرحلےمیں جانے کا خواہاں ہے، دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے دورے پر جمی ہیں چین کو انسانی وسائل اور ہمیں چینی ماہرین کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ کو بتایا کہ 2025 میں پاکستان میں جنوبی ایشیائی گیمز کا انعقاد کیاجا رہا ہے جس پر چینی سفیر نے پاکستان کوجنوبی ایشیائی گیمز کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

Ahsan Iqbal

China Pakistan Economic Corridor

Ambassador