Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین، سعودی حکام کا اعلان

ملک واپس لوٹنے والے سگریٹ بھی خرید سکیں گے
شائع 15 مئ 2024 10:42am

تفصیلات کے مطابق سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے بری، بحری اور فضائی راستوں سے اپنے ملک واپس لوٹنے والے مسافروں کو ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعےتین ہزار ریال کی مالیت کا سامان بغیر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے خریدنے کی رعایت دے دی ہے۔

عکاظ میڈیا کے مطابق ایسے مسافرفی شخص 200 سگریٹ بھی ڈیوٹی فری شاپس سے خرید سکیں گے۔

ہاد رہے کہ سعودی زکوۃ اینڈ ٹیکس اتھارٹی، جو کہ ایئر پورٹس پر واقع ڈیوٹی فری شاپس لائسنس کے اجراء کی ذمہ دار ہے، کی جانب سے ملک کے تمام ایئر پورٹس ،بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پر قائم ان ڈیوٹی فری شاپس پر کچھ ضوابط لاگو ہیں، اور یہ جی سی سی ممالک کے قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی

duty free shop