Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

قومی بچت کی مختلف اسکیمز پر شرح منافع میں ردوبدل

منافع کی نئی شرحوں کا اطلاق 14مئی سے ہوگا
شائع 15 مئ 2024 02:12pm

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے مختلف بچت اسکیمز پر شرح منافع میں ردوبدل کردیا،

اعلامیہ کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع دس بیسز پوائنٹس کم کر کے پندرہ اعشاریہ سات فیصد کردیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بارہ بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب چودہ اعشاریہ چھ چار فیصد ملے گا۔

علاوہ ازیں بہبود سیونگ سوٹیفکیٹس، پینشن بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح چوبیس بیسز پوائنٹس کمی سے پندرہ اعشاریہ تین چھ فیصد پر آگیا، جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع ایک بیسز پوائنٹ کمی سے چودہ اعشاریہ تین نو فیصد پر آگیا۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع چوبیس بیسز پوائنٹس بڑھا کر انیساعشاریہ دو چار فیصد اور ثروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع چھپن بیسز پوائنٹس بڑھا کر انیس اعشایہ ایک فیصد کردیا گیا، منافع کی نئی شرحوں کا اطلاق چودہ مئی سے ہوگا۔

پاکستان

IMF PAKISTAN

savings