Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

کیا دھرمیندر کی بیٹی مسلمان ہیں؟ نام سے متعلق وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین حیران

اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو میں انکشاف کیا ہے
شائع 19 مئ 2024 09:51am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ بھارتی اداکار دھرمیندر، اداکارہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ بھارتی اداکار دھرمیندر، اداکارہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں معروف اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول کی جانب سے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے جبکہ اپنے نام سے متعلق بھی وضاحت جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ایشا دیول نے اپنے نام کے حوالے سے واضح کر دیا ہے، جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نام غلط طرح سے لیا اور لکھا جاتا ہے۔

رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کا نام کس طرح لیا جاتا ہے؟ جس پر اداکارہ بھی دلچسپ جواب دیے بغیر رہ نہ پائیں۔

جب دھرمیندر نے ہیما کو بانہوں میں لینے کیلئے 2 ہزار روپے رشوت دی

اداکارہ ایشا دیول کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ آج تک یہ موضوع چل رہا ہے، ساتھ ہی اداکارہ مسکرا بھی دیں۔

ایشا دیول کا کہنا تھا کہ میرا ایشا ہے، اور ایشا نام کا مطلب ہے ڈیوائنز بیلور۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نام سنسکریت سے لیا گیا ہے، جو کہ ایشا کے والدین نے رکھا تھا۔

ایشا کی طلاق پر دھرمیندر دلبرداشتہ، ہیما مالنی نے اپنی راہ دکھا دی

بھارتی اداکارہ ایشا دیول اپنے نام کو لے کر کافی پریشان رہتی ہیں، واضح رہے حال ہی میں نام سے متعلق انٹرویو پر بھارتی میڈیا ایشا دیول کے نام کو عائشہ دیول لکھ رہا ہے۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں، کیونکہ عام طور پر عائشہ نام مسلمان لڑکیوں کے ہی رکھے جاتے ہیں، اس حوالے سے کچھ صارفین یہاں تک تجسس میں مبتلا ہو گئے گویا اداکارہ مسلمان ہو گئی ہیں۔

واضح اس سے قبل اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی اپنے نام کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے، کرشمہ کپور نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ ان کا نام غلط طرح اسپیل کیا اور پڑھا جاتا ہے۔

ہیرا منڈی کے بعد سوناکشی نے منیشا کوئرالا سے معافی مانگ لی

کرشمہ کپور کہتی ہیں کہ ان کا نام کرزمہ ہے تاہم اسے کرشمہ پڑھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے اس حوالے سے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کر ہی دیا۔

Bollywood actress

Karishma kapoor

BOLLYWOOD NEWS

real name

Esha Deol

dharmindra