Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا

پنجاب اسمبلی میں منظوری کے دن پیپلز پارٹی کے 5 اراکین کی اسمبلی کی حاضری بھی ریکارڈ میں موجود ہے، رکن پنجاب اسمبلی
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 04:52pm

ایک رکن کا نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا، پیپلز پارٹی نے ہتک عزت بل کی ایوان یا میڈیا کے سامنے کسی فورم پر بل کی مخالفت نہ کی، پیپلز پارٹی نے بل منظور کروانے کے بعد اس سے لاتعلقی کا واویلہ شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے دن پیپلز پارٹی کے 5 اراکین کی اسمبلی کی حاضری بھی ریکارڈ میں موجود ہے، پیپلز پارٹی کے ملک واصف مظہر, سید عامر علی شاہ, حبیب الرحمان اسمبلی اجلاس میں حاضرتھے، پیپلز پارٹی خواتین رکن اسمبلی شازیہ عابد اور نیبل جبار بھی ریکارڈ کے مطابق حاضر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بل منظوری کے لئے حکومت کو مکمل سپورٹ کیا، بل کی منظوری کے دن کسی رکن نے بل کی مخالفت یا بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی علی حیدر گیلانی نے کہا تھا کہ کہ پیپلز پارٹی کھبی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ ہتک بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کا کہا تھا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان

punjab

Digital Rights Protection Bill

Defamation Bill