Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

غزہ میں 70 مقامات پر بمباری، مزید 85 فلسطینی شہید

200 سے زائد زخمی، بہت سے لوگ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں دب گئے
شائع 22 مئ 2024 03:49pm

غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 70 مقامات پر بمباری کی گئی۔

ان حملوں میں مزید 85 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عمارتیں منہدم ہونے سے بہت سے افراد ملبے میں دب گئے۔

جبالیہ کیمپ میں بھی فائرنگ کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیا۔

اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر گولا باری کی۔ اسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہے۔ شہدا کی تعداد 35 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غزہ جنگ بندی کیلئے پہلی بار سلامتی کونسل میں قرارداد منظور، اسرائیل امریکہ پر برہم

غزہ کا الشفاء اسپتال مکمل غیرفعال، اسرائیل کی غیرملکی امدادی کارکنان کی گاڑی پر بمباری

غزہ کے حالات پر معروف شخصیات کا ضمیر جگانے کی کوشش

ISRAELI ATTACKS

BOMBARDMENT OF GAZA

85 MARTYRED

KAMAL HOSPITAL BESIEGED

EVACUATION ORDER