Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

مودی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کی آڑ میں رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، راہول گاندھی

اڈانی ڈیفنس کمپنی امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گی، کانگریس رہنما
شائع 23 مئ 2024 09:17am

بھارتی ریاست ہریانہ کے نوجوان“اگنی پتھ اسکیم“ سے متنفرہوگئی ہے، اگنی ویر سکیم کے تحت17سے21سال کے بھارتی نوجوانوں کو 4سالوں کے لئے بھارتی فوج میں بھرتی کیا جائے گاجبکہ کانگریس رہنماؤں نے اسکیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا نریندر مودی چاہتا ہے کہ فوجیوں کی پنشن کے لئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو ہتھیاروں کی خریداری کے لئے منتقل ہو جائے۔

بھارت کے پرچاری انتہا پسند مودی کی پالیسیوں سے نوجوان متنفر ہو چکا۔ واضح رہے کہ 14جون 2022کو ریکروٹمنٹ سکیم ”اگنی پتھ“ متعارف کرائی گئی، اسکیم کے تحت17سے21سال کے نوجوانوں کو 4سالوں کے لئےفوج میں بھرتی کیا جائے گا۔

مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا

اس سکیم کے حوالے سے بھارتی نوجوان مایوسی کا شکا ر ہیں۔ راہول گاندھی کہتے ہیں کہ مودی چاہتا ہے پنشن کے لئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو منتقل ہو جائے، اڈانی ڈیفنس کمپنی امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ اگنی ہتھ اسکیم ہمارے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔ ادھر بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا فوج میں شامل ہونے کا رجحان کم ہو چکا، حالات ہریانہ تک موجود نہیں پورے بھارت کا یہی حال ہے۔

بھارتی شہریوں کے مطابق نوجوان بھارتی فوج سے مایوس ہو چکے ہیں، اگنی ویر ایک بے کار اور مضحکہ خیز اسکیم ہے، اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا۔

Narendra Modi

Indian Media

MODI TRIES TO INCITE HINDUS

india Prime minister