Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

پولیس گھیراؤ کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

شہباز شریف اور محسن نقوی انتقامی سیاست پر اتر آئے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد کیخلاف عدالتی کارروائی کریں گے، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 11:56am

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ’تجاوزات کے نام پر‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا جبکہ گوہر ایوب نے چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالتی کارورائی کا عندیہ دے دیا۔

پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی، اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

26 سال قبل کراچی آئے“را “ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا سامان برآمد

جس کے بعد سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کا دفتر سیل کرکے اس پر نوٹس چسپاں کردیا۔

گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔

اس دوران اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔

سی ڈی اے کا بیان

پی ٹی آءی کا مرکزی دفتر سیل کئے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں سی ڈی اے نے بتایا کہ آپریشن بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکٹر G-8/4 میں سیاسی جماعت کی طرف سے ایک پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مزکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ ہے، جس سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔

باین کے مطابق مذکورہ پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔ مذکورہ مالک کی طرف سے متعدد دیگر خلاف ورزیاں بھی کی گئی ہیں۔ مذکورہ پلاٹ کے مالک کو متعدد بار خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹسسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔

حماد اظہر کو کہیں لے کر گئے یا زبردستی بیان لیا تو نہیں مانیں گے، عمر ایوب

سی ڈی اے کے مطابق اس ضمن میں ایک نوٹس 19 نومبر 2020 کو جاری کیا گیا۔ اسی طرح ایک اور نوٹس 22 فروری 2021 کو جاری کیا گیا اور خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے ایک اور نوٹس 14 جون 2022 کو جاری کیا گیا۔ 4 ستمبر 2023کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر 10 مئی 2024 کو اس پلاٹ کو سر بمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

تجاوزات سےمتعلق کوئی نوٹس نہیں ملا، شہباز شریف انتقامی سیاست کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ساڑھے11بجے پی ٹی آئی کے دفترپہنچا، بتایا گیا کہ پولیس اور سی ڈی اےکے لوگ موجود ہیں، میں نے پوچھا کہ آرڈر دیکھائیں،ان کے پاس آرڈرنہیں تھا، ہمیں تجاوزات سےمتعلق کوئی نوٹس نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بلڈنگ کوسیل کیاگیا،کچھ حصہ گرادیاگیا، یہ صرف اورصرف سیاسی انتقامی کارروائی ہے،بیرسٹرگوہر میں نےکہا کہ امن وامان کا مسئلہ نہ کریں، بلڈنگ میں ہرجگہ بانی پی ٹی آئی کی تصویرموجودہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورمحسن نقوی سیاسی انتقام کانشانہ بنارہےہیں۔

تحریک انصاف سیکرٹریٹ پرسی ڈی اے کے آپریشن کا معاملہ

متن آیف آئی آر کے مطابق عامرمغل نے آپریشن ک دوران راڈ اٹھائی ہوئی تھی، عامرمغل اور انکے ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ کی، عامرمغل ،ساتھیوں نے سی ڈی اے اور پولیس پرحملہ کیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں جبکہ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کیا گیا۔

سی ڈی اے کا آپریشن رات میں کیا گیا، عمرایوب

اس حوالے سے عمرایوب نے کہا کہ پولیس نے بغیروجہ عامرمغل کوگرفتارکرلیا، ہم عامرمغل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، سی ڈی اےعملےسےبات کررہےتھے کہ اس دوران عامرمغل کوگرفتارکرلیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کا آپریشن رات میں کیا گیا، پولیس نے ہمارے لوگوں کی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی، صبح میں آنا اورہمیں خالی کرنےکا کہنا چاہئے تھا، یہ بات اچھےماحول میں بھی ہوسکتی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں، موجودہ حکومت کوبانی پی ٹی آئی کی بات چبتی ہے، غزہ کی طرح یہاں بھی بلڈوزر چلائے گئے، ہم پرامن لوگ ہیں،عدالت کےذریعےمقابلہ کریں گے، چیئرمین سی ڈی اے،آئی جی اسلام آباد کوبلائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو اپنی حرکتوں کاخمیازہ بھگتناپڑےگا، اسلام آباد پولیس سے زیادہ نااہل پولیس نہیں دیکھی، اقوام متحدہ کےوفدکی موجودگی میں چھاپاماراگیاتھا۔

عمر ایوب کا ردعمل

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اس حوالے سے ایکس پر پیغام جارہی کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے مرکزی آفس کے باہر جمع ہو رہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن رؤف حس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

بیرسٹرگوہر کا بیان

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کرنے پر بیرسٹرگوہر کا بیان بھی سامنے آگیا کہا کہ غیر قانونی کام کرکےہمیں دبانےکی کوشش کی جارہی ہے ہم کل یہی اجلاس کریں گے اسی جگہ باہر بیٹھیں گے اورکل ہم عدالت جائیں گے ،تجاوزات تھے تو ہمیں بتاتے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Raid on PTI Office