Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سی ڈی اے کے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی قیادت دفتر کے باہر ٹینٹ لگا کر بیٹھ گئی

دفتر گِرا دو ، نشان چھین لو، مگر ڈرا نہیں سکو گے، شبلی فراز
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 08:38am
PTI leaders media talk outside their Secretariat in tent - Aaj News

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں مبینہ تجاوزات کے خلاف کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے بعد حکومت اور تحریک انصاف پھر آمنے سامنے آگئی، پی ٹی آئی رہنما دفتر کے باہر ٹینٹ لگا کر بیٹھ گئے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ معاملے پر ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے جبکہ عمر ایوب نے آخری حد تک لڑائی کا عزم ظاہر کیا۔

شبلی فراز نے کہا دفتر گِرا دو ، نشان چھین لو، مگر ڈرا نہیں سکو گے۔

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے تجاوزات کے خلاف آپریشن حکومت نہیں سی ڈی اے کا اپنا فیصلہ تھا۔

یہ معاملہ شروع ہوا اسلام آباد میں سی ڈی اے کے آپریشن سے، جس میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے باہر موجود مبینہ تجاوزات گرادی گئیں۔

اس دوران پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور دیگر نے مزاحمت کی تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

سی ڈی اے کی یہ کارروائی پی ٹی آئی قیادت کو ایک آنکھ نہ بھائی، اور دفتر کے باہر ہی ٹینٹ لگا کر کور کمیٹی میٹنگ سجالی۔