Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

غرقاب ’ٹائٹن آبدوز‘ کے بعد دوبارہ ’ٹائی ٹینک‘ تک پہنچنے کا منصوبہ

گزشتہ سال بھی ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے جانے والی سبمرین بھی حادثے کا شکار ہو گئی تھی
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 04:28pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

گزشتہ سال جون کے مہینے میں جہاں امریکی سیاحتی کمپنی اوشین گیٹ کی سبمرین کے حادثے نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی، جس میں معروف کاروباری شخصیات سمیت 5 شخصیات موت کا شکار ہو گئی تھیں۔

حال ہی میں اب ایک ارب پتی کی جانب سے ایک بار پھر اس ایڈونچر والے سفر کو کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ارب پتی لیری کانر کی جانب سے 20 ملین ڈالرز کی سبمرین کو ٹائی ٹینیک سائٹ پر لے جانے کا پلان بنایا ہے۔

رئیل اسٹیٹ انویسٹر لیری کانر کی جانب سے کہنا تھا کہ وہ اور ٹرائی ٹن سبمیرین کے کو فاؤنڈر پیٹرک لیہے 12 ہزار 400 فٹ گہرائی میں موجود ٹائی ٹینیک کے تباہ شدہ حصے کو دیکھنے کے لیے جائیں گے۔

کانر نے بتایا کہ میں دنیا بھر میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اوشین انتہائی طاقتور ہے، ساتھ ہی یہ شاندار اور پُر لفط مقام ہے، جبکہ حقیقت میں انسانی کی زندگی تبدیل کر دینے والا مقام ہے۔

غریب پاکستانیوں کیلئے اوشین گیٹ آبدوز اب چند روپے میں دستیاب

لیہے کی جانب سے 20 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے اس سبمرین ٹرائی ٹن 2/40000 ابیسیل ایکسپلورر بنائی گئی ہے۔

جبکہ کانر نے امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرک اس سبمرین کے ڈیزائن پر کئی دہائیوں سے کام کر رہا تھا۔

جبکہ دونوں شخصیات کی جانب سے اعادہ کیا گیا ہے اور اس بات کو باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ اس سفر کو بنا کسی سانحے کے مکمل کر لیں گے۔

غرق آب ٹائی ٹینک کی مالک کمپنی کی اجازت کے بغیر ملبے تک کسی کو رسائی ممکن نہیں

واضح رہے اس سے قبل 2023 میں اوشین گیٹ کمپنی کی ٹائٹن سبمرسیبل جون کے مہینے میں 5 افراد کو لے کر ٹائی ٹینیک کے مقام پر گہرائی میں جا رہی تھی، جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

جبکہ اسی حادثے میں اوشین گیٹ کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داود اور ان کے بیٹے سلیمان بھی موت کا شکار ہو گئے تھے۔

Ohio

Company

ocean gate

SHIPWRECK

titan submarine

titanic site