Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پاکپتن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو گولی مار دی

مقتول گھر کا واحد کفیل تھا
شائع 28 مئ 2024 02:59pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

فائرنگ اور ڈکیتی کے واقعات جہاں شہریوں کو نقدی اور زیوارات سمیت مال سے محروم کر دیتے ہیں وہی مزاحمت پر شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

حال ہی میں پاکپتن میں مُبینہ طور پر دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

پاکپتن میں قتل کیا گیا دکاندار 4 بچوں کا والد تھا اور گھر کا کفیل تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے تھانہ سٹی میں کرائم کی بڑھتی وارداتیں ایک اور جان لے گئی ہیں۔

ڈکیتوں کی جانب سے مبینہ طور پر کریانہ سٹور پر مزاحمت کے دوران فائرنگ کی گئی۔ جس کے باعث دکاندار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کرنے آئے تھے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، ساتھ ہی لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

قتول نصراللّہ چار بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا، لواحقین نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

firing

death

police

Dacoity

Pakpatan