Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

’بدو بدی‘ گرل کی نازیبا لیک ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

لوگ کسی کو نیچا دکھانے کیلئے کتنا گر سکتے ہیں۔ وجدان راؤ
شائع 31 مئ 2024 06:14pm

’بدو بدی‘ گانے میں اپنے ایکسپریشنز سے راتوں رات وائرل ہونے والی ماڈل ’وجدان راؤ‘ نے اپنی نازیبا ویڈیو کی حقیقت بتا دی ۔

وجدان راؤ نے ویڈیو کا لنک مانگنے والوں کوکرارا جواب دے دیا۔ حال ہی میں وجدان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی ایک تصویر کے حوالے سے کھل کر بات کی جو سوشل میڈیا پر ان دنوں زیر گردش ہے۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے اپنی تصویر دیکھ کر ہنس رہی ہوں کہ لوگ کسی کو نیچا دکھانے کیلئے کتنا گر سکتے ہیں۔ سوچا تھا اس پورے معاملے پر خاموش رہوں گی لیکن بھر چند احباب نے مشورہ دیا کہ نہیں آپ کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیئے بلکہ اپنے مداحوں کو اس پروپیگنڈہ کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔

بدوبدی گرل کا کہنا تھا کہ جب کوئی وائرل ہوتا ہے تو اس کو محبت اور نفرت مشترکہ ملتی ہے ، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا لیکن اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہوں گی کہ وائرل ہونے والی پکچر کسی نازیبا ویڈیو کی نہیں ہے۔

چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ بین الاقوامی سطح پر وائرل 214

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر ایک شیمپو کے اشتہار کی ہے جو میرے اپنے باتھ روم سے لی گئی ہے اور مزے کی بات ہے یہ پکچر میں نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی۔

Chahat Fateh Ali Khan