Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے فائر وال کیسی ہوگی، تفصیل سامنے آگئی

حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کوراضی کرلیا
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 04:38pm

حکومت نے سوشل میڈیا صارف کو لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہو گی اور ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا جبکہ فائر وال اپلیکیشن کے بجائے اب آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کوراضی کرلیا اور فائروال خصوصی فیچرڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

حکومت فائروال سے فیس بک، ایکس، یوٹیوب صارف پر ’لگام‘ کیسے ڈالے گی؟

ذرائع کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکےگا، اور اس سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹرکیا جاسکے گا، فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی، فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس، آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی فائروال کی باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں، فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

پاکستان

NATIONAL FIREWALL