Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

بڑے منہ والے جنگلی گھوڑوں کی 200 سال بعد دوبارہ آمد

دنیا میں اس نسل کے اب صرف 8 گھوڑے ہی باقی رہ گئے ہیں
شائع 11 جون 2024 02:12pm
تصویر بذریعہ: ڈی راسنگرین/ گلوبل ری وائلڈنگ الائنس
تصویر بذریعہ: ڈی راسنگرین/ گلوبل ری وائلڈنگ الائنس

دنیا میں جہاں نایاب جانوروں کی نسلیں ختم ہو رہی ہیں، وہیں جنگلی گھوڑوں سے متعلق ایک دلچسپ خبر نے عالمی میڈیا کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

حال ہی میں جنگلی جانوروں نے قازقستان کا رخ کیا ہے، جو کہ 200 سال سے قازقستان کو چھوڑ گئے تھے۔

دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق پرزیوالسکی، گھوڑوں کی اصل جنگی نسل ہے جو کہ وسطی ایشیائی ممالک پہنچائی گئی ہے، کُل 7 گھوڑوں کو یورپ کے چڑیا گھر سے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 200 سال پہلے تک قازقستان میں جنگلی گھوڑے بڑی تعداد میں ہوا کرتے تھے، تاہم یہ نسل وسطی ایشیائی ملک سے ختم ہونے کے قریب ہوگئی تھی۔

ان سات گھوڑوں کو یورپ کے مختلف ممالک برلن، پراگیو سے چیک ایئر فورس ٹرانسپورٹ کے جہاز کے ذریعے لایا گیا ہے۔

سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی

ان جنگلی گھوڑوں کو عام طور پر پرزیوالسکی گھوڑے کہا جاتا ہے، زیبرے جیسی مماثلت رکھتے ان گوڑوں میں گدھے اور گھوڑے کی مماثلت بھی پائی جاتی ہے۔

تصویر بذریعہ: ڈی راسنگرین/ گلوبل ری وائلڈنگ الائنس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گھوڑے وسطی ایشیا کی ہریالی میں گھوما کرتے تھے، واضح رہے یہ ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں 5 ہزار سال قبل پہلی مرتبہ گھوڑوں کا فارم بنایا گیا تھا۔

دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق شمالی قازقستان میں 2 ہزار سال قبل بھی رہائشی دودھ کے لیے اور سفر کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے تھے۔

پراگیو میں موجود چڑیا گھر کے ترجمان فلپ میسیک کا کہنا تھا کہ یہ 7 دنیا کے آخری جنگلی گھوڑے بچے ہیں، مستانگز ہی دیہی گھوڑے ہیں جو کہ جنگلی بن گئے۔ جبکہ گھوڑوں کو 200 سال بعد واپس لانے کا مقصد ان کی نسل کوبچانا ہے۔

برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب روپے

ترجمان چڑیا گھر فلپ کے مطابق ابتدا میں 8 گھوڑوں کو سفر طے کرنا تھا، تاہم ایک گھوڑا بیمار ہو گیا، جس کے باعث اسے انلوڈ کر دیا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ کل 30 گھنٹوں کا سفر تھا، جبکہ گھوڑے اسی وقت زندہ رہ سکتے تھے اگر وہ پورے سفر کے دوران کھڑے رہتے، یہ گھوڑے زیادہ بیٹھ نہیں سکتے ہیں، اس کی وجہ بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ کھڑے رہنے سے خون کی روانی تسلسل کے ساتھ رہتی ہے۔

Kazakhstan

horses

wildlife

wild

Przewalski

breed