Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

خسارے والے بجٹ میں کے الیکٹرک سمیت متعدد اداروں کیلئے 13 سو ارب سے زیادہ کی سبسڈیز پیش

فاٹا خیرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے 65 ارب کی سبسڈیز
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 09:56pm

حکومت نے مالی سال 25-2024 کا خسارہ بجٹ پیش کردیا ہے، اور اس خسارے والے بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے 1363 ارب 41 کروڑ سے زائد کی سبسڈیز کی تجویز دی گئی ہے۔

ھکومت نے پاور سیکٹر کے لیے 1190 ارب روپے کی سبسڈیز تجویز کی ہیں، جن میں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی شامل ہلے۔

اس کے علاوہ بجلی کمپنیوں کے درمیان ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کیلئے 276 ارب روپے اور فاٹا خیرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے 65 ارب کی سبسڈیز رکھی جارہی ہیں۔

آزادکشمیر کو ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کی مد میں 108 ارب روپے سبسڈی کی تجویز ہے۔ پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے 48 ارب روپے کی سبسڈی کی ہے۔

بجٹ میں کےالیکٹرک کے لیے 174 ارب روپے سبسڈی کی تجویز رکھی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال پاسکو کے لیے 8 ارب روپے، صنعت و پیداوار کےلیے 68 ارب روپے، یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کیلئے 65 ارب روپے اور رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

گلگت بلتستان کیلئے گندم کی سبسڈی کی مد میں 15 ارب 87 کروڑ سے زائد کی تجویز ہے۔

یوریا کھاد کی درآمد پر سبسڈی کے لیے 10 ارب روپے اور میٹرو بس سبسڈی کی مد میں 3 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Subsidies

Budget 2024 25