Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

توہین رسالت ﷺ پر گرفتار کامیڈین کو عدالت نے سزا سنا دی

کامیڈین اولیا رحمان نے نبی اکرم کے نام محمد ﷺ کی توہین کی تھی
شائع 13 جون 2024 07:21pm
توہین رسالت ﷺ کا مرتکب کامیڈین اولیا رحمان
توہین رسالت ﷺ کا مرتکب کامیڈین اولیا رحمان

انڈونیشیا میں ایک کامیڈین کو توہین رسالت ﷺ کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

انڈونیشین کامیڈین اولیا رحمان نے نبی اکرم کے نام محمد ﷺ کی توہین کی تھی۔

یہ واقعہ انڈونیشیا کے صوبے سماترا میں پیش آیا ہے۔

بنگلہ دیش میں ساکھ بچانے کیلئے کوکا کولا کے نئے اشتہار پر عوام مشتعل

بہت سے مسلمان اپنے بچوں کا نام محمد ﷺ کی مناسبت سے بڑے شوق اور احترام سے رکھتے ہیں، لیکن بعد ازاں اس نام کی توقیر کا خیال رکھنے کا اہتمام بہت کم لوگ کر پاتے ہیں۔

انڈونیشیا میں اس نام کی توہین کرنے کے جرم کی سزا پانچ سال تک کی ہے۔

پراسیکیوٹر نے اس ملزم کے لیے آٹھ ماہ تک کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

مصری دلہا کی دلہن کو شادی ہال میں گھسیٹتے ہوئے لانے کی ویڈیو وائرل

عدالت نے اپنی کارروائی میں اس شخص کو قصور وار قرار دیا اور منگل کو سات ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان رکی رمضان کے مطابق ملزم پر الزام ثابت ہوا ہے کہ اس نے ماہ دسمبر کے دوران نفرت پھیلانے کا ارتکاب کیا۔ جس کے بعد اس پر باقاعدہ مقدمہ درج ہوا اور تفتیش کی گئی ہے۔

اندونیشین قانون کے مطابق پاکستان کی طرح نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کا استعمال قانوناً جرم ہے۔

حج کے لیے مکہ شہر پہنچنے والی 130 سالہ خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے؟

اس کیس میں ملزم نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی اور اپنے کیے پر افسوس ظاہر کیا تھا۔

اس ملزم کو سزا سنا کر جیل بھیجنے سے قبل 2022 میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر بھی توہین رسالت کا الزام تھا۔

Indonesia

Blasphemy

Comedian Imprisoned