Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

ایکس صارفین کے لیے ’لائکس‘ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان

ایکس کے ڈائریکٹر کی جانب سے بھی اس حوالے سے گزشتہ ماہ عندیہ دیا گیا تھا
شائع 14 جون 2024 11:23am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ایکس کی جانب سے جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکس صارفین کے لیے پلیٹ فارم نے لائکس کے آپشن کو ہائڈ سے متعلق نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔

ایکس صارفین میں جہاں یہ تجسس اب بڑھ رہا ہے وہیں اس نئی تبدیلی پر عمل درآمد ہونے جا رہا ہے، تبدیلی کے بعد صارفین ایک دوسرے کے لائکس کا بٹن دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے۔

ایکس کی انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے بدھ کے روز پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں کہنا تھا کہ آج سے، ہر ایک کے لیے لائکس پرائیوٹ ہوجائیں گے۔

ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ پوسٹس کو لائک کرنے سے آپ کی ٹائم لائن کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

اس تبدیلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ صارف لائکس کی تعداد کی بنا پر کسی پوسٹ کو لائک نہ کریں بلکہ اپنی خود کی سمجھ بوجھ اور پسند کی بنا پر لائک کرے۔

ادارے کی جانب سے بتانا تھا کہ یہ تبدیلی بہت جلد ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے لائکس کو ہائڈ کرنے کا آپشن پہلے ہی ایکس پر موجود تھا، جو کہ صارف ماہانہ 8 ڈالرز یعنی 2 ہزار سے زائد کی رقم ادا کر کے حاصل کرسکتا ہے، جبکہ سالانہ 84 ڈالرز جو کہ پاکستانی 23 ہزار 500 سے زائد کی رقم ادا کر کے حاصل کر سکتا ہے۔

تاہم گزشتہ ماہ ایکس انجینئیرنگ ڈائریکٹر ہاؤفی وانگ کی جانب سے تصدیق کرتےہوئے کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اسے تمام صارفین کے لیے ڈیفالٹ سیٹننگ کردیں گے۔

ہاؤفی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی لائکس غلط برتاؤ کی طرف ابھارتے ہیں، مثال کے طور پر کئی افراد ایسے پوسٹ کو لائک نہیں کرتے ہیں جس سے انہیں ٹرولنگ کا سامنا ہو۔

ٹویٹر

x platform

likes

hide